طلبہ کے لیے خوشخبری، موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا!

لاہور(قدرت روزنامہ) شدید گرمی سے بد حال طلبہ وطالبات کے لیے خوشخبری ہے کہ موسم گرما کی طویل تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب رانا سکندر حیات نے آج صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں تین ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے بھر میں گرمیوں کی تعطیات 22 مئی سے 23 اگست ہوں گی۔ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے تین ماہ تک درس وتدریس کے لیے بند رہیں گے۔
رانا سکندر حیات نے چھٹیوں کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعہ کیا۔
