ایوان کے اندر کیا حکمت عملی اپنائی جائے؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی ایوان کے اندر کی حکمت عملی زیر بحث آئے گی، پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر کی ایڈوائزری کمیٹی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور صحت کا معاملہ زیر بحث آئے گا، اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات اور مہنگائی کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے کے بعد ہم ایڈوائزری کمیٹی میں بھی نہیں گئے، آج پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ایوان کی کارروائی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔
