بلوچستان میں صحت کی سہولیات کیلئے جدید ایئر ایمبولنس سروس ‘ بلاول بھٹو 15 مئی کو کوئٹہ میں افتتاح کرینگے

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 15 مئی کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ بلوچستان میں صحت کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے “پیپلز ایئر ایمبولینس سروس” کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ اس سروس کے ذریعے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو ہنگامی حالت میں بروقت بڑے اسپتالوں تک پہنچانا ممکن ہو سکے گا۔علاوہ ازیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں ایک نئے اسپتال کا افتتاح بھی کریں گے تاکہ صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر اور سستی سہولیات میسر آ سکیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کا یہ دورہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بالخصوص صحت کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
