بابر اعظم کے ساتھ بنائی گئی بنگلہ دیشی فوجی کی سیلفیوں کا سوشل میڈیا پر چرچہ،نئی تصویر وائرل

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)ڈھاکہ میں ہونے والے ایک پریکٹس سیشن کے دوران بنگلہ دیشی فوجی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز بابراعظم سے ملاقات اور ان کے ساتھ بنائی گئیں سیلفیاں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
یہ ملاقات ایک تربیتی سیشن کے دوران ہوئی جہاں فوجی اہلکار نے بابر اعظم سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔
سیلفیوں کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جہاں صارفین بابر اعظم کی عالمی مقبولیت اور کھیلوں کے ذریعے بڑھتے ہوئے مثبت روابط کو سراہ رہے ہیں۔
