پٹرول پھر مہنگا۔۔تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کا برا حال کر دیا :بلاول

(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کو بے بس کردیا،مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے،تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کا برا حال کردیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے،نئے پاکستان میں ہرسال گزشتہ سال سے مہنگا ثابت ہوا اورپھرکہتے ہیں کہ پچھلی حکومتیں نااہل تھیں۔ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ 2021 خوش حالی کا سال ہوگا اب 2022 آگیا خوشحالی کا دعویٰ کہاں  گیا،لگتا ہے یہ سال بھی عوام کےلئے مہنگائی کا سونامی ثابت ہوگا۔