کراچی: کالعدم TTP کے 2 مبینہ ارکان گرفتار، بم برآمد

کراچی (قدرت روزنامہ)کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مبینہ طور پر منسلک 2 ملزمان کو ملیر کی شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جن کے قبضے سے دستی بم اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم رضا اللّٰہ عرف ناصر نے 2011ء میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔دوسرے گرفتار ملزم حبیب نور عرف شیر حبیب نے 2008ء میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی اور امیر کے کہنے پر مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔
گرفتار ملزمان افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر تخریب کار واقعات میں ملوث رہے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دستی بم، پاسپورٹ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر دستاویزات برآمد کی ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔پولیس گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور ٹھکانوں کے متعلق معلومات حاصل کر رہی ہے، مزید گرفتاریاں اور برآمدگی متوقع ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

5 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

5 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

5 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

6 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

6 hours ago