اسیٹلا ئٹ تصا و یر سے خیبر پختو نخو ا میں جنگلا ت کی بڑ ے پیما نے پر تبا ہی کا ا نکشا ف


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر کے علاقے شرنگل کے گاؤں جاتکول میں 2019 سے 2026 کے درمیان جنگلات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق اس عرصے میں تقریباً 66.58 ہیکٹر رقبے پر موجود درختوں کا صفایا ہو چکا ہے، جس کے بعد پہلے سرسبز علاقے اب بنجر زمین میں تبدیل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ماہرین نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی سے نہ صرف مٹی کا کٹاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے بلکہ مقامی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نظام بھی شدید متاثر ہو سکتا ہے۔
ماحولیاتی ماہرین کے مطابق یہ رجحان غیر قانونی لکڑی کی کٹائی اور جنگلات کے تحفظ کے ناقص انتظامات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert