ْحکومت اپنا ہر طرح کا مشکل وقت گزار چکی ،اب ترقی کی رفتار مزید تیز ہو گی‘ ہمایوں اختر خان

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنامرضی واویلاکرلے احتساب کے بیانیے میںکوئی تبدیلی نہیںآئے گی ،وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کومشکلات سے نکالنے کیلئے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیرمعمولی فیصلے کئے ،ملک و قوم کی بہتری اور ترقی کیلئے حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت نے ضروری بیرونی ادائیگیاں ،کورونا وباء کی شدید ترین لہروں کا مقابلہ اور معیشت کو اندھے کنویں سے نکال کر اپنا ہر طرح کا مشکل وقت گزار لیا ہے او رانشا اللہ اب ترقی کی رفتار مزید تیز ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیر معمولی فیصلے کئے کیونکہ ہم معیشت کو حقیقی معنوں میں ترقی دینا چاہتے ہیں اور عوام حکومت کی نیک نیتی پر مبنی اقدامات سے آگا ہ ہیں۔
حکومت اور تمام اداروں کے ایک پیج پر ہونے کی وجہ سے پاکستان مشکل دورسے نکل آیا ہے اوریہی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا، اپوزیشن لوگوںکوساتھ رکھنے اور اپنی دلی تسکین کیلئے منفی پراپیگنڈا اور مایوسی پھیلا رہی ہے اورہم انہیں ایسے نعروں سے دل بہلانے سے ہرگز نہیںروکیں گے۔

Recent Posts

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

13 mins ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

29 mins ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

41 mins ago

عدالتیں ایسے ہی فیصلے کرتی رہیں تو جلد ہی پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم…

58 mins ago

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے…

1 hour ago

گندم کے بعد کپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئر مین کاٹن جنزرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ گندم کےبعدکپاس…

1 hour ago