کفایت شعاری،کفایت شعاری:خود کھاتانہیں اورہماراخیال نہیں کرتا:گورنرشاہ فرمان روپڑے

پشاور(قدرت روزنامہ)کفایت شعاری،کفایت شعاری:عمران خان خود کھاتانہیں اورہماراخیال نہیں کرتا:گورنرشاہ فرمان روپڑے ،اطلاعات کے مطابق کے پی کے گورنرشاہ فرمان اپنے ہی کپتان پرغصہ نکالنےلگے، کہتے ہیں‌ کہ وزیراعظم عمران خان کو ہمارا بھی احساس نہیں ، یہ کفایت شعاری کا حکم ہمیں دُکھ دے رہا ہے ،

شاہ فرمان کہتے ہیں کہ نہ خود کھاتا ہے اور نہ پھر ہمارا خیال کرتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے تو عام سرکاری ملازم ہی زیادہ خوش نصیب ہیں جن کو بہت کچھ ملتا ہے

خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں باربر نہیں رکھا، اپنی شیو بھی خود کرتا ہوں۔

اپنے بیان میں گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھاکہ گورنر ہاؤس میں مسالچی کچن میں باروچی کی مدد کیلئے ہوتا ہے، حیران ہوں کہ لوگوں کو مسالچی اور مالشی میں فرق نہیں پتا۔

ان کا کہنا تھاکہ میں نے گورنر ہاؤس میں باربر بھہی نہیں رکھا، اپنی شیو خود کرتا ہوں، گورنر ہاؤس کا خرچ 2 کروڑ سے 70 لاکھ روپے پر لائے، بحیثیت گورنر میری تنخواہ 86 ہزار اور میرے پی اے کی تنخواہ ایک لاکھ 72 ہزار روپے ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ گورنر ہاؤس سے اسلام آباد آتا ہوں، کبھی یہاں سے لاہور یا کراچی بھی نہیں گیا، کئی سال سے سرکاری یا غیرسرکاری دورے پر نہیں گیا، عوامی مفاد کے کام کے سوا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا، میرے اثاثوں میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ کم ہوئے ہیں۔

بلدیاتی الیکشن سے متعلق گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھاکہ تین امیدواروں میں رضوان بنگش کی نامزدگی کے فیصلے پر قائم ہوں، رضوان بنگش نے یو اے ای میں پارٹی کیلئے بہت کام کیا، وہ جتنے ووٹوں سے ہارے اس سے دگنا سے زائد ووٹ مسترد ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ارباب محمد علی کے الزامات پر قانون نوٹس دے چکا ہوں، ماضی میں ارباب محمد علی کے پارٹی ٹکٹ کیلئے لڑا تب بھی یہ الزام لگایا گیا، امیدوار سے متعلق مجھے سے رائے لی گئی اور جو فیصلہ ہوا میں نے اس کی توثیق کی۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھاکہ سیاست عمران خان کے ساتھ شروع کی اور ان کے ساتھ ہی ہوگی ورنہ سیاست نہیں کروں گا، گورنرشپ سے ہٹا دیں تب بھی عمران خان کے ساتھ رہوں گا، مجھے اپنے نظریات سے کوئی نہیں ہٹاسکتا چاہے کوئی اس سے خوش ہو نہ ہو۔

شاہ فرمان کا کہنا تھاکہ تنخواہ کم ہے، کئی دفعہ صدرسے درخواست کی کہ تنخواہ بڑھا دیں، 2 اکتوبر کو 9 کروڑ 60 لاکھ روپے اس فنڈ کے واپس کیے جس کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں ہوتا، جو فنڈ میں نے واپس کیا وہ نقد تقسیم کیا جاسکتا تھا، ایک روپیہ نہیں لیا۔ان کا کہنا تھاکہ ایم پی اے کی تنخواہ بھی 3 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔