اسلام آباد،پریڈ گراؤنڈ میٹروسٹیشن کے قریب حادثہ، سابق سفیر ایازوزیر کی صاحبزادی جاں بحق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارلحکومت میں پریڈ گراؤنڈ میٹروسٹیشن کے قریب حادثے میں سابق سفیر ایازوزیر کی صاحبزادی جاں بحق ہوگئیں جس کی ریسکیو ذرائع نے بھی تصدیق کردی۔
’’دنیانیوز‘‘ کے مطابق کارمبینہ طورپر تیزرفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تھی جس کے نتیج میں کارڈرائیور ریان وزیرجان کی بازی ہارگئیں اور ان کا جسد خاکی پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بتایاگیاہے کہ خاتون مبینہ طورپر موبائل کا استعمال کررہی تھیں تاہم تصدیق نہیں ہوسکی، اس سلسلے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
