چمن پھاٹک خودکش حملہ: سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج، کالعدم تنظیم کے رہنما نامزد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں کالعدم تنظیم کے ایک رہنما کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو ٹرین کے ڈبے سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں گزشتہ اتوار 24 مئی کو ہونے والے دھماکے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
