سعودی عرب میں 14ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری کی مہم جاری ہے جس کے دوران گزشتہ ہفتے 14 ہزار 227 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری کے یہ اعداد وشمار 12 تا 29 دسمبر 2021 کے دورانیے کے ہیں۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کیلئے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا کہ 14 ہزار 227 میں سے 7 ہزار 301 گرفتار شدگان اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق گرفتار افراد میں سے 5 ہزار 300 سرحدی قوانین جبکہ 1 ہزار 626 لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔مشترکہ کمیٹی کے مطابق 12 تا 29 دسمبر کے دورانیے میں 120 ایسے افراد بھی گرفتار ہوئے جو سعودی عرب میں خلاف قانون طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔اعداد و شمار کے مطابق ان 120 افراد میں سے 51 فیصد یمنی، 45 فیصد ایتھوپین اور دیگر ممالک کے 4 فیصد شہری شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرحد غیر قانونی طور پر عبور کرکے جانے کی کوشش کرنے والے 24 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ غیر قانونی تارکین سے تعاون کرنے پر 11 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

Recent Posts

آج سے بارشوں، تیز ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے اور 30 اپریل تک جاری رہنے کا امکان، پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوانے الرٹ جاری کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں ،…

5 mins ago

لاہور میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی مظاہرین کا شور شرابا

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں ہونے والی انسانی حقوق کی کانفرنس میں فلسطین کے حامی نوجوانوں…

11 mins ago

PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی صف اول کی انرجی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)…

30 mins ago

’’اگر میرا انسٹاگرام ہیک ہو گیا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی ‘‘

لاہور (قدرت روزنامہ ) اداکارہ و میزبان متھیرا نے اعتراف کیا کہ انہیں انسٹاگرام پر…

45 mins ago

خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا

خیبر(قدرت روزنامہ) پولیس اور سکیورٹی اہل کاروں کی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک…

46 mins ago

بلوچستان: معلومات تک رسائی کاقانون استعمال کرنے والے بلیک میلر؟

مطیع اللہ مطیع بلوچستان میں معلومات تک رسائی کے قانون کی منظوری کو 3سال سے…

49 mins ago