سرفراز بگٹی سے مولانا عبدالغفور حیدری کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں رکن قومی اسمبلی اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور، صوبے کی مجموعی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین بھی موجود تھے ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان اور مولانا عبدالغفور حیدری نے عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی عمل کے فروغ اور صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
