انگلینڈ کے سکواڈ کی تبدیلی نے کپتان بابر اعظم کو مایوس کردیا

کارڈف(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے انگلینڈ کی پوری ٹیم کا تبدیل ہونا مایوس کن ہے،مگر ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے . پہلے ایک روزہ میچ سے قبل کارڈف میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بابر اعظم نے کہا کہ جو صورتحال پیدا ہوئی یہ کوئی آئیدیل نہیں تھی لیکن ان حالات کو سمجھنا چاہیے کوروناکے غیر معمولی حالات کا سامنا ہے اور ہم فینز کے لیے کرکٹ کھیل رہے ہیں .

ڈیڑھ سال سے ہم بائیو سیکور ببل میں ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ای سی بی نے اعتماد دیا اور کہا ہے معاملات کو مزید اچھا کریں گے . میں اپنے کھلاڑیوں کو کریڈٹ دوں گا جو ان حالات میں مثبت سوچ رہے ہیں . ان کامائنڈ سیٹ وہی ہے جو پہلے تھا فوکس کرکٹ پر ہے . انکا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سیریز بڑی اہم ہے . ورلڈ سپر لیگ کی سیریز ہے ہم نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا ہے . ڈربی میں ٹریننگ کرنے سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملا ہے . ون ڈے کرکٹ کے پلان کے ساتھ ٹریننگ کی . سیشنز بھی ہوئے پریکٹس میچ اور سیناریو میچز بھی کھیلے جس سے کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے . . .

متعلقہ خبریں