گلگت بلتستان میں تیر کی بارش ہو رہی ہے، ہم حکومت بنانے کی کوشش کریں گے ، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے اب تک کے غیر حتمی نتائج سامنے آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی میں تیر کی بارش ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، ہم حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ عوام کے اعتماد پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
Gilgit-Baltistan mein teeron ki barish. The Pakistan Peoples Party is emerging as the single largest party and we will be attempting to form government. I am grateful to the people for their trust and congratulations to Jiyalas on their victory.
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) June 7, 2026
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے اب تک 24 میں سے 12 نشستوں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنےآگئے ہیں۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 7 آزاد امیدواروں نے 3، مسلم لیگ (ن) اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک ایک نشت حاصل کرلی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 4، 5، 7، 9، 10، 11 اور 19 پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی جبکہ جی بی اے 22 پر ن لیگ اورجی بی اے 8 پر ایم ڈبلیو ایم جیتی اور جی بی اے 3،23،24 پرآزادامیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔
