بلوچستان میں بدامنی بڑھ رہی ہے، شہری غیر محفوظ ہیں: مولانا ہدایت الرحمن بلوچ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور ایم پی اے Hidayat-ur-Rehman Baloch نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدامنی کی صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے اور عوام، مسافر، ٹرانسپورٹرز اور تاجر غیر محفوظ ہیں۔
گوادر میں وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 90 ارب روپے کے سیکیورٹی بجٹ کے باوجود حالات بہتر نہیں ہو رہے اور کہیں بھی حکومتی رٹ نظر نہیں آتی۔ ان کے مطابق دہشت گرد اور شرپسند عناصر جب چاہتے ہیں کارروائیاں کر لیتے ہیں جبکہ انہیں روکنے والا کوئی نہیں۔
اس سے قبل Hidayat-ur-Rehman Baloch سے اورماڑہ کے ماہیگیر رہنما ناخدا بنڈی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں ماہی گیروں کو درپیش مسائل، روزگار کے مواقع، بنیادی سہولیات اور ساحلی علاقوں کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وفد نے بتایا کہ ماہی گیری سے وابستہ ہزاروں خاندان مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے روزگار اور بنیادی سہولیات کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔
اس موقع پر Hidayat-ur-Rehman Baloch نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ماہی گیروں کے حقوق کے تحفظ اور ساحلی علاقوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیر بلوچستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہی گیری کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے وہ متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ہر فورم پر عوامی مسائل اجاگر کرتے رہیں گے۔

WhatsApp
Get Alert