بلوچستان: بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی، کوئٹہ سمیت 10 اضلاع کی بجلی معطل


بلوچستان(قدرت روزنامہ)اوچ سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت 10 اضلاع کو بجلی فراہمی معطل ہوگئی۔
ترجمان کیسکو کے مطابق اوچ سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی220کے وی ٹرانسمیشن لائن جمعہ کی شب سو ا8 بجے ٹرپ کرگئی جس کے نتیجے میں کوئٹہ، نصیر آباد، سبی، بولان ،مستونگ، نوشکی، چاغی، پشین زیارت اور چمن کو بجلی فراہمی معطل ہوگئی۔
ترجمان کیسکو نے بتایا کہ خضدار اور لورالائی سے متبادل ٹرانسمیشن لائنز کے ذریعے بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اوچ سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی220کے وی ٹرانسمیشن لائن جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ٹرپ کرنے کی وجہ سے 3 گھنٹے بند رہی تھی۔

WhatsApp
Get Alert