10 ماہ میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات 226 ارب روپے پر پہنچ گئے


اسلام آ باد(قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات 226 ارب روپے پر پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2025 سے لےکر اپریل2026 کے دوران سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات 226 ارب روپے پر پہنچ گئے۔
رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات میں گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں66 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس میں ڈسکوزکی نااہلی اورچوری کی مد میں نقصانات 169ارب روپے اوربجلی وصولیوں کےنقصانات57 ارب روپے رہے۔

WhatsApp
Get Alert