آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنائے گئے بجٹ نے غریب عوام کا خون نچوڑ لیا ہے، ریاست ملک چلانے میں ناکام، مولانا محمد خان شیرانی

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجٹ سے غریب عوام کا خون نچوڑا گیا۔ بجٹ میں لفظوں اور اعداد و شمار کے گورکھو دھندے میں الجھا کر عوام کو خوش کرنے کی کوشش ہے ساتھ میں سیاسی بحران نے مزید پیچیدہ گیاں پیدا کی جو نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے آئی ایم ایف کی مسلط کردہ بجٹ سے سفید پوش مڈل کلاس سے لے کر عام عوام غربت کی لکیر کی تحت ایک اذیت ناک زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا ریاست کی غیر سنجیدگی سے پورا ملک جام ہو چکا ہے موجودہ حکمران ملک چلانے میں ناکام ہوچکی ہے جابرانہ وظالمانہ پالیسیوں سے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اور عام عوام سراپا احتجاج پر ہے جابرانہ فیصلوں سے غربت، مہنگائی اور بے روزگاری نے ملک کی 70فیصد آبادی کو اپنے نرغے میں لے رکھا ہے غربت اور افلاس نے ملک میں مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔عام آدمی کو تعلیم ، صحت ،روز گار اور انصاف کے مواقع نہیں ان تمام محرومیوں کا اصل ذمہ دار ریاست ہے عوام کی استحصال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی انہوں نے کہا کہ ملک کی غلامانہ معاشی پالیسیاں قوم وملک کے لیے تباہ کن سونامی ثابت ہوگا مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے اور اشرافیہ کو مزید امیر سے امیر ترین ہونے کا موقع دیا گیا
