آپ کہتے ہیں ہر گھر سے ایک آدمی لیکر فوج بناؤں گا، پاکستان کے بجائے افغانستان کا ساتھ دوں گا، آپ کو خود نہیں پتا آپ کیا چاہتے ہیں، یہاں آپ کو ملک، فوج اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق کا محمود اچکزئی کو جواب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقریر کے جواب میں کہا کہ میں درخواست کروں گا کہ میری بات بھی سنتے جائیں ، آپ نے کہا کہ میں نے آئین کی لستانی کی، آپ مجھے بتائیں میں نے آئین کی کیا گستاخی کی لیکن اگر آپ یہ چاہیں گے کہ آپ اس اسمبلی میں جو بات کریں گے جو آپ باہر کرتے ہیں تو میں آپ کو اس کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتا، جب آپ کہتے ہیں کہ ہر گھر سے ایک آدمی لیکر ایک فوج بناؤں گا جب آپ کہتے ہیں کہ میں افغانستان کا ساتھ دوں گا پاکستان کا ساتھ دینے کے بجائے افغانستان کو ترجیح دوں گا ۔
اگر یہ آئین توڑنا ہے تو میں بار بار آئین توڑوں گا آپ کو پاکستان کی مخالفت میں یہاں بات نہیں کرنے دوں گا۔ آپ کو افواج پاکستان کیخلاف بات کرنے نہیں دوں گا آپ کو جوڈیشلی کیخلاف بات کرنے نہیں دوں گا اگر یہ آئین توڑنا ہے تو میں آئین توڑوں گا۔ جب آپ نے گھنٹوں کی تقریریں کیں۔
اپنے ٹائم سے ڈبل ٹائم کی تقریریں کیں تب تو آپ نے خود یہ جگہیں چھوڑی ہوئی ہیں آپ اسٹیٹ آف کنفیوژن میں ہیں آپ کو نہیں پتا آپ کیا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی جہاں بات آئے گی ہم سب متحد ہوں گے اور اکٹھے ہوں گے۔

WhatsApp
Get Alert