کوئٹہ ‘ شدید گرمی کی لہر ‘ بجلی غائب ‘عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

گرمی کی وجہ سے عوام نڈھال ہو گئی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ گھنٹوں گھنٹوں جاری بجلی کی بحالی یقینی بنائی جائے‘عوامی حلقے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید گرمی کی لہر ‘ بجلی غائب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ‘ شہریوں کا حکومت وقت سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا نوٹس لینے کا مطالبہ‘واضح رہے کہ کوئٹہ میں شدید گرمی چھا گئی ہے جبکہ دوسری جانب سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں جناح روڈ‘ لیاقت بازار‘مشن روڈ‘ شالدرہ‘ کلی درانی‘ پشتون آباد‘ خروٹ آباد‘ جناح ٹاؤن ‘شہباز ٹاؤن‘ لہڑی گیٹ‘ نواں کلی ‘ائیر پورٹ روڈ‘ پرنس روڈ‘ عبدالستارروڈسمیت دیگر علاقوں شدید گرمی کی وجہ سے عوام رل گئے بزر گ اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گرمی کی وجہ سے عوام نڈھال ہو گئی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ گھنٹوں گھنٹوں جاری اور ساتھ میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ اور وولٹیج میں کمی بھی جاری ہے وولٹیج میں کمی کی وجہ سے شہریوں کے برقی آلات جل گئے شہریوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وولٹیج کی کمی کی وجہ سے برقی الات جل گئے جبکہ دوسری جانب کیسکو عوام سے بھار ی بھر بلز وصول کررہے ہیں لیکن بجلی نہ ہونے کے برابر ہے شہریوں کے حکومت وقت اور کیسکو حکام سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی بحالی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر مجبور ہو کر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

WhatsApp
Get Alert