اسلام آباد: ایچ نائن اتوار بازار میں آگ، 80 اسٹالز جل گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے ایچ نائن اتوار بازار میں آگ لگ گئی، جس نے 80 سے زائد اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باعث ایچ نائن اتوار بازار کے 9 سیکشنز میں آگ لگی، 6 پر قابو پا لیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے راولپنڈی سے ریسکیو کی اضافی گاڑیاں طلب کرلیں۔
حکام کے مطابق دکانوں میں موجود بیٹریاں پھٹنے کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

WhatsApp
Get Alert