ماه نور بلوچ جیسے ہونہار طلبہ و طالبات صوبے کا روشن مستقبل ہیں، سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کے روز یہاں صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز، اراکین صوبائی اسمبلی، حکومتی عہدیداران اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، عوامی مسائل کے حل اور لڈ گورنس کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزیر انڈسٹریز سردار کو بیار خان ڈومکی، صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم خان کھوسہ ، صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمر، مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیائ اللہ لانگو، پارلیمانی سیکرٹری میر عبدالمجید با دینی، اراکین صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی ، ڈاکٹر محمد نواز کبزئی مولوی نور الله ، بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلاول خان کاکرد، وزیر اعظم یوتھ پروگرام بلوچستان کے فوکل پرسن نعیم کریم، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکرد، سابق صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری، چئیر مین ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی و ڈیرہ غلام نبی شمبھانی اور سماجی رہنما ڈاکٹر حیات خان غلزئی شامل تھے وزیر اعلی سے سی ایس ایس کے حالیہ امتحان میں ٹاپ ٹین میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی بلوچستان کی ہونہار طالبہ ماہ نور بلوچ نے بھی ملاقات کی۔
وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے ماہ نور بلوچ کی شاندار کامیابی کو صوبے کے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے انہیں خصوصی طور پر سراہا اور بلوچستان کی باصلاحیت بیٹی کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں سوینئر پیش کیا انہوں نے کہا کہ ماہ نور بلوچ جیسے ہونہار طلبہ و طالبات صوبے کا روشن مستقبل ہیں اور ان کی کامیابی دیگر نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو تعلیم، مقابلہ جاتی امتحانات اور اعلی پیشہ ورانہ شعبوں میں آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن سولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بلوچستان کا نام روشن کر سکیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت میرٹ، شفافیت اور مساوی مواقع کی فراہمی کے اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے نوجوانوں کی صلا حیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

WhatsApp
Get Alert