جس کا پیسہ حلال کا ہو ٹیکس بھی پورا دیتا ہے، فرخ حبیب کا بلاول کو کرارا جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فرخ حبیب کا کہنا ہےکہ جس کا پیسہ حلال کا ہو ٹیکس بھی پورا دیتا ہے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ بلاول ذرداری پیپلز پارٹی کے 11 خفیہ بینکس اکاؤنٹس کا بھی جواب دے دیں۔انہوں نے کہاکہ 35 کروڑ روپے کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا،جعلی اکاؤنٹس ،لوٹ مار آپ کی پہچان ہے جس کا پیسہ حلال کا ہو ٹیکس بھی پورا دیتا ہے۔


پاکستان غریب لیکن عمران خان امیر تر ہوگیا، بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد عمران خان کی آمدنی 50 گنا سے زیادہ بڑھ گئی۔
انہوں نے کہاکہ ای سی پی کی رپورٹ جو پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ ​​کو ثابت کرتی ہے، نا صرف پارٹی کی کرپشن بلکہ ان کی منافقت کو بے نقاب کرتی ہے۔پی پی چئیرمین کا کہنا ہےکہ اس کے ساتھ ہی ٹیکس ریکارڈ عمران خان پی ٹی آئی کو ظاہر کرتا ہے۔


بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہاکہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد آمدنی 50 گنا سے زیادہ بڑھ گئی، پاکستان غریب تر ہو گیا ہے لیکن عمران امیر تر ہے۔