اس ہفتے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیں گے: وزیرپیٹرولیم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہےکہ اس ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیں گے۔
اپنے بیان میں علی پرویز ملک کا کہناتھاکہ حکومت نہ توکسی شعبےکوترجیح دے رہی ہے اورنہ ہی کسی دوسرے پرغیرضروری بوجھ ڈال رہی ہے، حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئے،صارفین تک کوئی بھی فائدہ پہنچانے کیلئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اس عہد کے تحت اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 155 روپے فی لیٹرکمی کی ہے۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھاکہ اس ہفتے عالمی منڈی میں پیٹرول کی پلیٹس قیمت 98.35 سے 91.68 ڈالرفی بیرل کے درمیان رہی، اس ہفتے عالمی منڈی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پلیٹس قیمت 109.09 سے 104.79 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی۔
وزیر پیٹرولیم نے ایک اور بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ جتنی قیمت کم ہوگی فائدہ عوام کو ٹرانسفر کردیا جائے گا، خام تیل میں بہت زیادہ گراوٹ آئی ہے، خام تیل 70 ڈالر پر آگیا ہے، خام تیل کی قیمت گری ہے، وہ ریفائنری کیلئے ہوتا ہے، اسے استعمال نہیں کرسکتے۔
