اگر کوئی مرد پنک اسکوٹی چلاتے دیکھا گیا تو گاڑی تحویل میں لے لی جائے گی

جب پنک اسکوٹی دینا شروع کی تو 150خواتین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تھا، اس وقت 25ہزار خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کی درخواست دے رکھی ہے، وزیراطلاعات سندھ شرجیل امیمن


کراچی(قدرت روزنامہ)سینئر وزیر اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر کوئی مرد پنک اسکوٹی چلاتے دیکھا گیا تو گاڑی تحویل میں لے لی جائے گی۔ سندھ اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی ای وی بسیں بھی حکومت سندھ لائی ہے۔ ای وی ٹیکسی اسکیم اور خواتین کیلئے پنک ٹیکسی اسکیم لا رہے ہیں، بسیں خریدنا آسان جبکہ انفراسٹرکچر بنانا مشکل ہوتا ہے، دو تین مہینے میں 500 الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں۔
کراچی شہر میں مزید ڈبل ڈیکر بسیں بھی لا رہے ہیں۔ جب پنک اسکوٹی دینا شروع کی تو 150 خواتین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تھے، اس وقت 25 ہزار خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کی درخواست دے رکھی ہے۔ اگر کوئی مرد پنک اسکوٹی چلاتے دیکھا گیا تو گاڑی تحویل میں لے لی جائے گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ایس بی آر نے ایف بی آر کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ ایف بی آر کی گروتھ 10فیصد جبکہ ایس بی آر کی گروتھ 24فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا مانیٹرنگ کیلئے اے آئی سے مدد لے رہے ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل بنایا، پیپلزپارٹی صحافت کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert