کوئٹہ میں بجلی، گیس اور پانی کے سنگین مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، گیس لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی اور ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں،جے یو آئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، حافظ شبیر احمد مدنی، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، سید حاجی عبدالواحد آغا، حافظ مسعود احمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، صفی اللہ مینگل، شاہ زاہد مشوانی اور دیگر نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی گیس اور پانی کے سنگین مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پانی کی شدید قلت اور گیس کی مسلسل بندش کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں متعلقہ اداروں کی بے حسی اور عدم توجہی عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی نے عام آدمی کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کردیا ہے دوسری جانب بجلی گیس اور پانی کی ناقص فراہمی نے شہریوں پر اضافی مالی بوجھ ڈال دیا ہے صبح 9 بجے سے 12 بجے تک اور سہ پہر 3 بجے سے شام ساڑھے 6 بجے تک گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری ایل پی جی کے مہنگے استعمال پر مجبور ہیں جبکہ ٹیوب ویلوں کی بندش کی وجہ سے پانی کے حصول کیلئے مہنگے ٹینکروں کا سہارا لینا پڑرہا ہے رہنماں نے کہا کہ کم تنخواہوں بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں یہ اضافی اخراجات عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہوچکے ہیں۔ حکومت اور متعلقہ ادارے عوامی مسائل کے حل کے بجائے محض اعلانات دعوں اور نمائشی اقدامات تک محدود نظر آتے ہیں شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر شدید اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے جائز مسائل کے حل کے لیے مختلف دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں لیکن کہیں شنوائی نہیں ہو رہی۔

WhatsApp
Get Alert