وادی نیلم میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 4 جوان شہید

(قدرت روزنامہ)پاک فوج کی کوئیک ریسپانس فورس کی گاڑی کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے . آئی ایس پی آر کے مطابق وادی نیلم میں لاسوا کے قریب حادثے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے ہیں .

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں سویلین ڈرائیور سمیت پاک فوج کے 3 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں . آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے . آئی ایس پی آر کے مطابق کوئیک ریسپانس فورس آزاد کشمیر الیکشن میں امن و امان برقرار رکھنے کےلیے تعینات تھی . . .

متعلقہ خبریں