اسرائیل نے اپنے آقا کی بات نہ مانی تو ایران اسے سبق سکھائے گا، ایرانی وزیر خارجہ
امریکہ نے تل ابیب کو قابو میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا، اگر اسرائیل خطے میں کسی مہم جوئی سے باز نہ آیا تو ایران اسے بھرپور اور عبرتناک سبق سکھانے کے لیے مکمل تیار ہے؛ عباس عراقچی کا بیان

تہران(قدرت روزنامہ)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل اور امریکہ کو شدید الفاظ میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنے آقا یعنی امریکہ کی بات نہ مانی تو ایران اسے ایسا سبق سکھائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک خصوصی بیان میں بین الاقوامی برادری اور خاص طور پر امریکہ کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے تل ابیب میں موجود اپنے اتحادی اسرائیل کو قابو میں رکھنے کا باقاعدہ وعدہ کیا تھا۔
عباس عراقچی نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے اپنے آقا کی بات نہ مانی اور خطے میں کسی مہم جوئی سے باز نہ آیا، تو ایران اسے بھرپور اور عبرتناک سبق سکھانے کے لیے مکمل تیار ہے، کیوں کہ “اسلام آباد ایم او یو” کی شرائط بالکل واضح اور سب کے سامنے ہیں۔
The terms of the Islamabad MoU are crystal clear and public for all to see.
POTUS has committed the U.S. to muzzling its pets in Tel Aviv. If they ignore their master, Iran will school them.
Any threat against our People and Leadership will receive Immediate Powerful Response. pic.twitter.com/VrKa259gYd
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) July 1, 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان کے آخر میں دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام، ملکی سلامتی اور ایرانی قیادت کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی، سازش یا براہِ راست جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ایران کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا فوری، دندان شکن اور بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن کو پچھتانا پڑے گا۔
