لاہور: تعمیراتی کام کے دوران اسکول کی چھت گر گئی، 1 بچہ جاں بحق، 4افراد زخمی

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تعمیراتی کام کے دوران اسکول کی چھت گرجانے کے نتیجے میں 1 بچہ جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کی چھت اس وقت گری جب اسکول کی تیسری منزل زیر تعمیر تھی۔ اس دوران اسکول میں سمر کیمپ جاری اور درجنوں بچے موجود تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کی چھت ٹی آر گارڈرز کی بنی تھی، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مزید ریسکیو کارروائی جاری ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرکردگی میں خدمات سرانجام دینے والی پنجاب حکومت نے اسکولز کو سمر کیمپ کی اجازت صرف 30 جون 2026 تک کیلئے دی تھی اور اس کے بعد بھی سمر کیمپ جاری رکھنے والے اسکولوں کو لائسنس کینسل کرنے اور جرمانے عائد کرنے سے خبردار کیاگیا تھا۔
