سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی، 2 جولائی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر حیرت انگیز کمی ہوئی ہے جبکہ بدھ کے روز جاری کردہ یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

گزشتہ روز آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری نرخوں کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے کی سطح پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونا 4 ہزار 458 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 4 ہزار 86 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 29 ہزار 801 روپے تک آ گئی۔

صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی جہاں فی تولہ چاندی 107 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 242 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 92 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 351 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا جہاں فی اونس سونا 52 ڈالر سستا ہونے کے بعد 3 ہزار 972 ڈالر پر آ گیا جبکہ چاندی کی قیمت بھی 1.07 ڈالر کم ہو کر 57.63 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

WhatsApp
Get Alert