اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد پشاور، اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔
خوش قسمتی سے ان زلزلوں کے نتیجے میں اب تک کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔
پشاور، کرم، مردان اور بونیر، سوات،شانگلہ،چارسدہ ، لوئردیر میں زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے ترجمان کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 174 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔
عوام ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 پر رابطہ کریں کے پی کی امدادی ٹیمیں الرٹ ہیں۔
