اوقاتِ کار اور تعطیلات میں تبدیلی کا فیصلہ واپس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے توانائی بچت کیلئے اداروں کے اوقاتِ کار اور تعطیلات میں تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا۔
پنجاب بھر میں سرکاری ملازمین کے سابقہ دفتری اوقات کار دوبارہ بحال کر دیے گئے۔ سرکاری ملازمین کیلئے جمعہ کی اضافی تعطیل ختم کر دی گئی۔
اب معمول کے مطابق دفاتر کھلیں گے۔
مارکیٹوں کے اوقات کار سے متعلق توانائی بچت کا شیڈول بدستور برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
