پاکستان ریلویز کا اہم منصوبہ ایم ایل ون سی پیک سے نکل گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ریلویز کا کراچی تا پشاور ریلوے اَپ گریڈیشن منصوبہ ایم ایل ون سی پیک سے نکل گیا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کو سیکریٹری اقتصادی امور حمیر کریم نے بتایا کہ پاکستان ریلویز کا اہم منصوبہ ایم ایل ون سی پیک سے نکل گیا ہے، ایم ایل ون کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے فنانسنگ حاصل کی جا رہی ہے۔ SouthAsians & Diaspora
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کراچی روہڑی مین لین کو بہتر بنایا جائے گا، مین لائن کو مرحلہ وار دو رویہ اور اَپ گریڈ کیا جائے گا۔
سیکریٹری اقتصادی امور نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک منصوبے کا لیڈ فنانسر ہے جبکہ اے ڈی بی، ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی سرمایہ کاری کی بات کر رہا ہے۔
