جنگ کے بعد صورتحال بدل چکی ہے، امریکا کو تجارت کے معاملے میں موجودہ حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا: باقر قالیباف


ایران(قدرت روزنامہ)ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ازبکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکا کو تجارت کے معاملے میں موجودہ حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کی ایران کے خلاف جنگ کے بعد حقائق بدل چکے ہیں۔ حالات ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوئے ہیں اور جنگ کے بعد کی پیش رفت نے امریکوں کو موجودہ حقیقتیں قبول کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے ماحول میں تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے اور ہمیں امید ہے کہ پابندیاں اٹھانے کی بنیاد بھی تیار ہو جائے گی۔
سپیکر محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایران اور عمان کے مشترکہ انتظام اور خطے میں امریکی شرارتوں میں کمی کے ساتھ، ٹرانزٹ تعاون کی ترقی کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔

WhatsApp
Get Alert