غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی دنیا کے لیے مثال بن گئی ہے، طلال چوہدری


ویانا(قدرت روزنامہ)وزیرمملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائگریشن کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی دنیا کے لیے مثال بن گئی ہے،غیر قانونی ہجرت سرحدی نہیں عالمی چیلنج ہے جس کیلئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔وہ گلوبل الائنس ٹو کاؤنٹر مائیگرنٹ سمگلنگ” کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے دوران اظہارخیال کر رہے تھے۔
یورپی یونین کی جانب سے غیر قانونی مائیگریشن میں نمایاں کمی پر پاکستان کے مؤثر اقدامات کو سراہا گیا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ غیر قانونی مائگریشن کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی دنیا کے لیے مثال بن گئی ہے،وزیراعظمن محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی مؤثر حکمت عملی کے باعث غیر قانونی مائیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے، غیر قانونی ہجرت ایک سرحدی نہیں بلکہ عالمی چیلنج ہے، مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ قانونی ہجرت کے مواقع بڑھانے وقت کی اہم ضرورت ہے، جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ حکمت عملی ہی انسانی اسمگلنگ کا مؤثر حل ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ محفوظ، منظم اور قانونی ہجرت کے فروغ کے بغیر غیر قانونی ہجرت کا مؤثر سدباب ممکن نہیں، گلوبل الائنس کے شرکاء نے غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف ایف آئی اے کی مؤثر کارکردگی کو سراہا۔

WhatsApp
Get Alert