غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا، ایران جھکتا نہیں: باقر قالیباف


ایران(قدرت روزنامہ)ایران کے چیف مذاکرات کار اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا ہے، ایران جھکتا نہیں۔
انہوں نے امریکا پر مفاہمتی یادداشت کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر امریکی حملے، ایرانی تیل کی برآمد پر دوبارہ پابندیاں، مزید حملوں کی دھمکیاں، آبنائے ہرمز میں ایران کے اقدامات کی خلاف ورزیاں اور لبنان کے خلاف اسرائیل کے مسلسل حملے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert