ٹوبہ ٹیک سنگھ میں المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
شادی سے واپسی پرکار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جاں بحق افراد میں 6 معصوم بچے، 3 مرد اور 2 خواتین شامل، پورا علاقہ سوگوار

ٹوبہ ٹیک سنگھ(قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شادی کی خوشیاں ایک ہی خاندان کے لیے قیامت بن گئیں، جہاں ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک ہی گھر کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا، بہو اور چھ معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گزشتہ رات رجانہ روڈ پر چک نمبر 268 گ ب موٹے والا کے قریب پیش آیا، جہاں شادی کی تقریب سے واپس آنے والی فیملی کی کلٹس گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
گاڑی میں مجموعی طور پر 11 افراد سوار تھے اور تصادم اتنا شدید تھا کہ تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایک ہی گھر سے 11 جنازے/ المناک حادثہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ میں گزشتہ رات ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ شادی سے واپسی پر فیملی کی گاڑی ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے باعث گاڑی میں سوار باپ، بیٹا، بہو اور چھ بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 11 لوگ جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد میں چھ بچے، تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ تمام بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال تھیں اور گیارہ لوگ کلٹس گاڑی میں سوار تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ذوالفقار، اسکا بیٹا کاشف، علی، مصباح اور نور سمیت دیگر لوگ شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ رجانہ روڈ پر چک نمبر 268 گ ب موٹے والا کے قریب پیش آیا۔ تمام میتیں آبائی گھر پہنچیں تو گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی، ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غم سے نڈھال تھا۔ ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی المناک اموات نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق چک نمبر 66 دھاندرہ سے تھا۔
جاں بحق تمنا افراد کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ گاؤں کے سرکاری اسکول میں ادا کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
#tobateksingh #Faisalabad #Rajana #RoadAccident— Muhammad Umair (@MohUmair87) November 27, 2026
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اور چھ بچے شامل ہیں۔
بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد میں ذوالفقار، ان کا بیٹا کاشف، علی، مصباح اور نور سمیت دیگر اہل خانہ شامل ہیں۔
تمام افراد کا تعلق چک نمبر 66 دھاندرہ سے تھا۔ حادثے کے بعد جب ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی میتیں آبائی گھر پہنچیں تو وہاں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ کی آہ و بکا سے ہر آنکھ اشکبار ہوگئی جبکہ پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔ ایک ہی گھر سے 11 جنازے اٹھنے کی خبر نے علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم کر دی ہے۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ گاؤں کے سرکاری اسکول میں ادا کی جائے گی۔
