بلوچستان؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 19 دہشتگرد ہلاک، 11 جوان وطن پر قربان ہو گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں این 25پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں 19دہشتگرد جہنم واصل جبکہ متعدد زخمی ہو گئے،وطن کا دفاع کرتے ہوئے 11جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد روڈ بلاک کرکے لوٹ مار کررہے تھے،این 25پرجھاؤ کراس اور کرارو کے درمیان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن میں 19دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے،وطن کا دفاع کرتے ہوئے 11بہادر سپورٹ شہید ہو گئے،سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے امن کو یرغمال بنانے کی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert