ڈیرہ مراد جمالی فائرنگ کے مختلف واقعات ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا


ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ) ڈیرہ مراد جمالی فائرنگ کے مختلف واقعات ایک خاتون سمیت چار افراد جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے چھتر پولیس تھانے کی حدود چھتر سٹی مال مویشی میں نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں سید ممتاز شاہ ولد سید سردار شاہ کہیری موقع پر ہی ہلاک جبکہ سید بدل شاہ ولد سید عبدالرحمان شاہ کہیری شدید زخمی ہوگیا واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی واقعے میں ہلاک اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہان ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے جبکہ زخمی کو تشوشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا پولیس نے ورثائ￿ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی تمبو پولیس تھانہ خانکوٹ کی حدود گوٹھ میرواہ میں گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتوں سرداراں بی بی ولد ممتازعلی صوبھانی ہلاک ہوگء واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش اپنی تحویل میں لیکر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردی جہان ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گوٹھ سلطان ہجوانی میں اچانک گولی چلنے سے ایک نوجوان ایاز علی ولد ہمت علی ہجوانی موقع پر ہی جانبحق ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاش اپنی تحویل میں لیکر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردی گئی جہان ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی لواحقین کے مطابق پسٹل کو صفائی کرنے کے دوران گولی لگنے سے نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے تاہم پولیس نے واقعے کے بارے میں مذید تحقیقات شروع کردی ہے ادھر اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود بلیدی بائی پاس کے مقام پر دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم فائرنگ کے نتیجے میں نظام علی ولد نظیر حسین بلیدی شدید زخمی ہوگیا جن کو سول اسپتال اوستہ محمد منتقل کردیا گیا جہان وہ دوران علاج زخمی کی تاب نہ لاتے ہوے دم توڑ دیا ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشیش تیز کردی گئی ہے ۔

WhatsApp
Get Alert