آبنائے ہرمز امریکی دھمکیوں سے نہیں بلکہ ایرانی انتظامات کے تحت کھولی جائے گی: باقر قالیباف

تهران(قدرت روزنامہ)ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نےکہا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکی دھمکیوں سے نہیں بلکہ ایرانی انتظامات اور خود مختاری کے تحت کھولی جائے گی۔
انہوں نے امریکا کو پیغام دیا کہ یاد رکھو، ہر حملے کا جواب دیا جائے گا، وعدہ خلافی اور دھمکیوں کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔
