مریم سے کہوں گا کہ فون پر بات کرنا چھوڑدیں ، خرم شیر زمان کی ہدایت

کراچی (قدرت روزنامہ)خرم شیر زمان نے مریم نواز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم سے کہوں گا کہ سب سے پہلے فون پر بات کرنا چھوڑدیں۔پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مریم پریشان ہے کہ وہ کیا کرے، مریم وہ بلی ہے جسے خواب میں چھیچھڑے نظر آتے ہیں ، مریم سے کہوں گا کہ سب سے پہلے فون پر بات کرنا چھوڑدیں۔انہوں نے کہا کہ مریم لوگوں کو گھر بلاکر سامنے بات کرلیا کریں ، مریم نے صحافیوں کی تذلیل کی ہے ، مریم نواز نے عزت دار لوگوں کی پگڑیاں اچھالی ہیں ، مریم نواز میڈیا کو اپنا غلام سمجھتی ہیں۔
خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ایک چمچے سے زیادہ کچھ نہیں ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جو ایک دوسرے کے گریبان تک جا چکے ہیں ، اٹھارویں ترمیم کے بعد کراچی کی سڑکیں بنانا سندھ حکومت کا کام ہے ، ہم گرین لائن،کے فور پر کام کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ اب کیا بلاول ہماری جان لیگا، یہ نالائق خود کام کیوں نہیں کرتا ، بلاول اپنے ارد گرد بیٹھے جوکروں سے جواب پوچھے۔
انہوں نے کہا کہ کل چیف جسٹس تھر کے دورے کیلئے جارہے ہیں، چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ آصف زرداری کے ایشیا کے بڑے آر او پلانٹ کا لازمی دورہ کریں، آصف زرداری کے اربوں کے آر او پلانٹ کرپشن کی نظر ہوچکے ہیں ، ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے جب چیف جسٹس سندھ حکومت کی نالائقی کو ہائیلائٹ کرتے ہیں۔
خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے کل لانگ مارچ کرنے کی بات کی ، بلاول زرداری بتائیں کے وہ لانگ مارچ کس منہ اور بنیاد پر کررہے ہیں، بلاول زرداری صوبائی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے لانگ مارچ کا ڈرامہ کررہے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ سندھ کے لوکل گورنمنٹ کے منسٹر پنجاب میں تقریریں کررہے ہیں، یہ منسٹر سندھ کے سب سے نالائق اور ناکارہ منسٹر ہیں، سندھ کے لوگوں کے پیسوں سے لانگ مارچ کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی کی نالائقی کا عالم یہ ہے کہ سندھ کے اسکولوں کو بند کیا جارہا ہے ، سندھ کے 3.5ہزار اسکول بند کیے جارہے ہیں ، ہم چاہتے ہیں نیب ایف آئی اے ان اسکولوں کے اخراجات کی تحقیقات کرے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

3 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

3 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

3 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

3 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

4 hours ago