مانگی ڈیم فیز III کے پولیس شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت، ڈی آئی جی سبی رینج اور ایس پی زیارت کی شہداء کی قبروں پر حاضری، لواحقین سے ملاقات۔

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم فیز III کے پولیس شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت، ڈی آئی جی سبی رینج اور ایس پی زیارت کی شہداء کی قبروں پر حاضری، لواحقین سے ملاقات۔

ڈی آئی جی سبی رینج پرویز عمرانی ، ایس پی زیارت عبد المالک اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے افسران نے شہداء کے لواحقین کے گھروں کا دورہ کیا،

ڈی آئی جی پولیس سبی پرویز عمرانی نے کہا ہے کہ  وطنِ عزیز کے دفاع اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا,

شہداء پوری قوم کا فخر اور پولیس فورس کا قیمتی سرمایہ ہیں،

جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک میں امن و استحکام قائم ہے،

بلوچستان پولیس اپنے شہداء کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہےاور ان کی ہر ممکن معاونت جاری رکھیں گی،

شہداء کے خاندانوں کو کسی بھی مرحلے پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،

شہداء کی قربانیاں پولیس فورس کے لیے مشعلِ راہ ہیں،

ان کی بہادری، فرض شناسی اور جذبہ ایثار آنے والی نسلوں کے لیے مثال ہیں,

بلوچستان پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور صوبے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانت، لگن اور عزم کے ساتھ انجام دیتی رہے گی،

WhatsApp
Get Alert