حکومت بلوچستان کی جانب سے شہید اے ٹی ایف پولیس کانسٹیبل محمد سلیم کے اہل خانہ کو 11.1 ملین روپےمعاوضے کا چیک پیش کیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اعتزاز عارف، ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ نے آج شہید اے ٹی ایف پولیس کانسٹیبل محمد سلیم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔حکومت بلوچستان کی جانب سےاعلان کردہ معاوضہ سوگوار خاندان کو (1۔11 ملین روپے )کے معاوضے کا چیک پیش کیا،اس موقع!ایس پی چمن نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں پوری قوم کا انمول اثاثہ ہیں اور حکومت ان کے اہل خانہ کو کبھی بھی بےسہارا نہیں چھوڑے گی، انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت بلوچستان کی منظوری کے تحت شہید کے قانونی ورثاء کو مالی امداد کے ساتھ ساتھ رہائشی پلاٹ بھی ملے گا،
ایس پی چمن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء قوم کے حقیقی ہیرو ہیں،
شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ حکومت بلوچستان اور محکمہ پولیس شہداء کے خاندانوں کو ہر ممکن تعاون و فلاحی امداد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
