سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، 12 جولائی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد 1 ہزار 100روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 33 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ ہفتے کے روز جاری کردہ سونے کے یہ نرخ آج بھی برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار 100روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 536روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 943روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 3لاکھ 71ہزار 687روپے کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 111ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی۔
مقامی مارکیٹ میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 30روپے کے اضافے سے 6 ہزار 462روپے ہوگئی۔
