’’سرکاری ملازمین کی ترقی‘‘، بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہر سرکاری ملازم ترقی چاہتا ہے مگر اب ترقی ایسے ہی نہیں ہوگی اس کے لیے بڑی شرط عائد کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے نواب شیر کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) میں ترقیوں کا عمل آڈٹ کلیئرنس سے مشروط کر دیا گیا ہے اور اب پیسکو ملازمین کے لیے ترقیوں سے قبل “نو پینڈنگ آڈٹ پیرا سرٹیفکیٹ” لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق لائن سپرنٹنڈنٹس 1 اور 2 کے لیے پروموشن کے لیے آڈٹ کلیئرنس کی شرط عائد کر دی گئی۔ آڈٹ اعتراضات ختم کیے بغیر اہل ملازمین کو ترقی کے پروانے جاری نہیں کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے پیسکو حکام نے ڈویژنل سربراہان کو زیر التوا آڈٹ اعتراضات فوری طور پر نمٹانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پروموشن بورڈ سے قبل تمام اہل ملازمین کی ڈویژنل آڈٹ کلیئرنس لازمی ہوگی۔

پیسکو کے متعلقہ دفاتر کو آڈٹ کلیئرنس رپورٹ 7 روز میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ زیر التوا آڈٹ اعتراضات رکھنے والے ملازمین کو این اے پی سی جاری نہیں کیا جائے گا۔ آڈٹ کلیئرنس میں تاخیر کی ذمہ داری متعلقہ فارمیشنز اور ڈویژنز پر عائد ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert