امریکی ڈالر کتنے کا؟ ریال و درہم کی قیمت ہے کیا؟ جانیں غیر ملکی کرنسی کے ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک ریٹس جاری کر دیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے میں خریدا جبکہ 279 روپے 15 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 375 روپے 6 پیسے کی خرید اور 378 روپے 15 پیسے کی فروخت پر دستیاب ہے جبکہ یورو 319 روپے 42 پیسے میں خریدا اور 323 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح سعودی ریال 74 روپے 55 پیسے کی خرید اور 75 روپے 10 پیسے کی فروخت جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 76 روپے 20 پیسے کی خرید اور 76 روپے 90 پیسے کی فروخت پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 95 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 45 پیسے ہے۔ برطانوی پاؤنڈ 373 روپے 53 پیسے کی خرید اور 374 روپے 21 پیسے کی فروخت جبکہ یورو 318 روپے 22 پیسے کی خرید اور 318 روپے 79 پیسے کی فروخت پر رپورٹ ہوا۔

انٹربینک میں سعودی ریال 74 روپے 3 پیسے کی خرید اور 74 روپے 16 پیسے کی فروخت، متحدہ عرب امارات کے درہم کے مساوی دیگر خلیجی کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

WhatsApp
Get Alert