آزادکشمیر انتخابات ۔۔ رولپنڈی ایل اے 44 وادی 5 کا غیر ختمی غیر سرکاری نتیجہ ۔۔مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آزاد کشمیر انتخابات میں راولپنڈی میںخلقہ ایل اے 5 کا غیر ختمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا . نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس خلقے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے حافظ احمد رضا قادری نے ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی .

مسلم کانفرنس کی مہرالنسا 1163 دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بشیر خان546ووٹ لے کر تیسرے نمبر ہیں . . آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر 724 امیدوار مدمقابل رہے، 33 نشستوں پر آزاد کشمیر میں پولنگ ہوئی جبکہ دیگر 12 نشستوں پر مہاجرین کے کوٹے پر پاکستان کے دیگر صوبوں میں مقیم کشمیریوں نے حق رائے دہی استعمال کیاالیکشن کمیشن کے مطابق 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹر تھے، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی . . .

متعلقہ خبریں