یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں

ابوظبی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے نے قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر نے کا اعلان کر دیا۔
حکام کے مطابق علاقائی سکیورٹی صورتحال کے باعث امریکی سفارت خانے نے ابوظبی میں 13 سے 15 جولائی تک قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں ، دبئی میں بھی قونصلر سروسز متاثر رہیں گی۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق عرب امارات سے غیر ہنگامی امریکی سرکاری عملے کو باہر منتقل کر دیا گیا ہے، معمول کی تمام امریکی ویزا سروسز تاحکم ثانی معطل رہیں گی، پاسپورٹ اور دیگر ہنگامی قونصلر خدمات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخوں پر اپائنٹمنٹ رکھنے والے افراد سفارت خانے نہ آئیں، نئی اپائنٹمنٹ سے متعلق درخواست گزاروں سے خود رابطہ کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق امریکی سفارت خانہ محدود قونصلر خدمات فراہم کر رہا ہے۔
