ڈیرہ مراد جمالی مختلف واقعات ایک خاتون سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا

ڈیرہ مراد جمالی ( قدرت روزنامہ) ڈیرہ مراد جمالی مختلف واقعات ایک خاتون سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق جعفراباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا گیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل مین لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثائ کے حوالے کردی گئی جبکہ گدھا گارو کے علاقے میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے گنداواہ سٹی میں ایک شخص فیض احمد خاصخیلی اپنے گھر مردہ حالت مین پاے گئے اطلاع پر پولیس نے لاش اپنے قبضے مین لیکر ہسپتال منتقل کر دی مذید پولیس نیتحقیقات شروع کردی۔
